ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کانگریس کے قومی ترجمان پنیا نےبی جے پی پولرائزیشن کی کوشش کا لگایا الزام،کہا: ساکشی کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر لگےپابندی

کانگریس کے قومی ترجمان پنیا نےبی جے پی پولرائزیشن کی کوشش کا لگایا الزام،کہا: ساکشی کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر لگےپابندی

Sun, 08 Jan 2017 18:56:13    S.O. News Service

نئی دہلی، 8 ؍جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )بی جے پی ایم پی ساکشی مہاراج کے متنازعہ بیان کے پس منظر میں کانگریس لیڈر پی ایل پنیا نے ساکشی کی انتخابی مہم پر روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی پولرائزیشن کی کوشش کر رہی ہے۔کانگریس کے قومی ترجمان پنیا نے آج میڈیا سے کہاکہ ساکشی مہاراج پہلے سے اس طرح کے بیانات دیتے آ رہے ہیں،ان کا حالیہ بیان انتہائی قابل اعتراض ہے،ان کے خلاف مقدمہ ہونا چاہیے اور الیکشن کمیشن کو ان کی انتخابی مہم پر روک لگانی چاہیے ۔انہوں نے الزام لگایاکہ بی جے پی کی یہ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ انتخابات سے پہلے سماج کو تقسیم کرکے اس کا فائدہ اٹھایاجائے،پولرائزیشن کی یہی کوشش اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے ہو رہی ہے، اس کی اسی کوشش کے تحت ساکشی مہاراج جیسے لیڈر متنازعہ بیانات دے رہے ہیں۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بی جے پی اب سرجیکل اسٹرائیک کو انتخابی ایشو بنا رہی ہے، فوج کی بہادری کو انتخابی ایشو بنانا غلط ہے، ہماری فوج نے ہمیشہ بہادری کے کارنامے انجام دئیے ہیں ، لیکن کانگریس نے اسے کبھی انتخابی ایشو نہیں بنایا۔بی ایس پی کی جانب سے زیادہ تعداد میں مسلمانوں کو ٹکٹ دئیے جانے پر پنیا نے کہاکہ صرف فارمولے کی بنیاد پر ٹکٹ دینے سے کیا ہوتا ہے،مسلمان بھی جانتے ہیں کہ مایاوتی بی جے پی کے ساتھ کئی بار ہاتھ ملا چکی ہیں اور اس وجہ سے وہ ان پر یقین نہیں کرنے جا رہے ہیں ۔ویسے بھی مایاوتی نے مسلمانوں کوبہت ہی کمزورسیٹوں پر ٹکٹ دیا ہے ۔


Share: